slotcosino Publish time 2025-10-10 09:52:43

محسن نقوی نے افغانستان فٹبال ٹیم کے ویزا معاملوں کا نوٹس لے لیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517543_2892381_1_updates.jpg—فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغانستان فٹبال ٹیم کے ویزا معاملوں کا نوٹس لے لیا۔

محسن نقوی نے افغانستان فٹبال ٹیم کو فوری ویزا کے اجرا کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ افغانستان فٹبال ٹیم کو آن آرائیول ویزا دلوانے کے لیے پی ایف ایف نے حکومت سے رابطہ کیا تھا۔

افغانستان فٹبال ٹیم کے پلیئرز کو ویزا آن ارائیول کی خصوصی اجازت کی درخواست کی گئی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517251_051310_updates.jpg
پاک افغان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ پر سوالیہ نشان لگ گیا

افغانستان فٹ بال ٹیم کے تمام ارکان کو پاکستان کے ویزے ملنے کا مسئلہ اب تک حل نہ ہو سکا جس کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائیر کے میچ پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی درخواست پر حکومت سے رابطہ کیا تھا۔

پی ایف ایف نے خصوصی اجازت کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھے تھے۔

یاد رہے کہ افغانستان فٹبال ٹیم کے بیرون ملک مقیم 19 کھلاڑی دبئی میں موجود ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر کا میچ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈولڈ ہے۔
Pages: [1]
View full version: محسن نقوی نے افغانستان فٹبال ٹیم کے ویزا معاملوں کا نوٹس لے لیا