سربراہ یمنی سدرن ٹرانزیشنل کونسل عیدروس متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، سعودی اتحاد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1544883_9168724_aidd_updates.jpgفائل فوٹوسعودی قیادت میں قائم اتحاد نے کہا ہے کہ یمنی سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے سربراہ عیدروس الزبیدی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔
اپنے بیان میں سعودی اتحاد نے کہا کہ الزبیدی صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے طیارے پر متحدہ عرب امارات پہنچے۔
سعودی اتحاد نے کہا کہ عیدروس الزبیدی موغادیشو جانے سے قبل کشتی کے ذریعے صومالی لینڈ پہنچے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544582_095103_updates.jpg
سعودی قیادت میں قائم اتحاد کی یمن کے صوبے الضالع میں محدود فضائی کارروائیاں
سعودی قیادت میں قائم اتحاد کا بیان میں مزید کہنا ہے کہ الزبیدی ریاض کے لیے طیارے پر سوار نہیں ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ سعودی اتحاد نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ سربراہ سدرن ٹرانزیشنل کونسل عیدروس الزبیدی طے شدہ پرواز پر ریاض آنے کے بجائے نامعلوم مقام پر فرار ہوگئے، الزبیدی کو منگل کی رات عدن سے ریاض روانہ ہونا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ الزبیدی کو یمنی حکومت اور جنوبی علیحدگی پسندوں کے درمیان مذاکرات میں شرکت کرنا تھی، قانونی حکومت اور اتحاد کو معلومات ملیں کہ الزبیدی نے ایک بڑی فوج کو متحرک کیا ہے۔
Pages:
[1]