slotcosino Publish time 7 day(s) ago

جامعہ کراچی: سنڈیکیٹ انتخابات میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فیڈریشن نے میدان مار لیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1544973_2714105_GAZA-NEW4_updates.jpg

جامعہ کراچی میں سنڈیکیٹ کے انتخابات میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فیڈریشن نے میدان مار لیا۔ رجسٹرار ڈاکٹر عمران کی زیر نگرانی ہونے والے انتخابات میں دو گروپس کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فیڈریشن نے کامیابی حاصل کی جب کہ ٹیگ کا ایک امیدوار کامیاب ہوا۔

پروفیسر کی نشست پر آزاد امیدوار پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک نے 31 ووٹ لیے، جب کہ کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فیڈریشن کے ڈاکٹر حارث شعیب نے 60 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی، جبکہ ٹیگ کے محمد علی نے 13 ووٹ لیے۔

ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی نشست کے لیے کے یو ٹی ایف کے ڈاکٹر محمد ایاز نے 22 ووٹ حاصل کیے جب کہ ٹیگ کے ڈاکٹر محسن علی 67 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1544973_2016390_GAZA-NEW-2_updates.jpg

اسسٹنٹ پروفیسرز کیٹیگری میں ٹیگ کی ڈاکٹر ندا علی نے 78 ووٹ لیے، آزاد امیدوار ڈاکٹر سید شاہ حسن نے 4 جب کہ کے یو ٹی ایف کے سید غفران عالم135 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

اسی طرح لیکچررز کیٹیگری میں ٹیگ کے ڈاکٹر کاشف ریاض نے 16، آزاد امیدوار سید نصیر اختر 12 جب کہ کے یو ٹی ایف کی شُمائلہ صمد خان نے 32 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔

آفیسرز کی نشست پر راشد قریشی نے 14، ارمان احمد نے 4 جب کہ حسان خان نے 54 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ۔
Pages: [1]
View full version: جامعہ کراچی: سنڈیکیٹ انتخابات میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فیڈریشن نے میدان مار لیا