لاہور: کوئی ملک فوج کے بغیر نہیں چل سکتا، محمود خان اچکزئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545203_9262121_%D9%81%D8%AC%DA%BE%D8%AC_updates.jpg— فائل فوٹوتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کوئی ملک فوج کے بغیر نہیں چل سکتا۔
انہوں نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 46 فیصد لوگ غربت کی لکیر کے نیچے رہ رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ ملک کے وسائل نہیں ہیں، آئیں اجتماعی عقل و دانش سے اس ملک کے مسائل کا حل نکالیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1544898_124555_updates.jpg
ہمارا ملک ہماری وجہ سے ناکامیوں کی طرف جارہا ہے: محمود خان اچکزئی
جو پاکستانی آئین کی حکمرانی اور امن چاہتا ہے وہ ہمارے ساتھ ہو، ہم نے 8 فروری کی کال دی ہے، ہم نے تحریک شروع کی ہے: محمود خان اچکزئی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف میرے دوست ہیں، وہ جانتے ہیں وہ الیکشن ہارے ہیں، اس ملک کو چلانے کا اور کوئی راستہ نہیں۔ ہم نے حلف لیا ہے ہم ملک کا دفاع کریں گے، ظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے یہ ہمارا فرض ہے۔
واضح رہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لاہور میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی قیادت میں قافلہ ماڈل ٹاؤن میں موجود ہے۔
پی ٹی آئی رہنما علی ظفر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وینزویلا، غزہ اور کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے۔ آپ کو اندازہ ہوگا کہ ہر ملک کی سالمیت کی شدید ضرورت ہے۔
Pages:
[1]