خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ اب کیسی ہے؟ میڈیکل بورڈ نے بتادیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545220_3736703_%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%DB%81_updates.jpgفائل فوٹولاہور کی نجی یورنیورسٹی میں خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کا جنرل اسپتال میں علاج جاری ہے، اسپیشل میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ طالبہ فاطمہ کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔
پروفیسر جودت سلیم نے بریفنگ میں بتایا کہ طالبہ دو روز سے بغیر وینٹی لیٹر اور آکسیجن سپورٹ کے سانس لے رہی ہے، طالبہ کی حالت اب پہلے سے کافی بہتر اور مستحکم ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1544969_042720_updates.jpg
نجی یونیورسٹی میں طالب علم کی خودکشی، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
انکوائری رپورٹ کے مطابق ایک مضمون صبح کے وقت ہونے سے طالبعلم کی حاضری کم رہی، خودکشی کرنے والا طالب علم شدید ذہنی تناؤ اور سائیکلوجیکل مسائل کا شکار تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پروفیسر جودت سلیم نے کہا کہ طالبہ فاطمہ کی اعصابی حالت تسلی بخش ہے، انکا جی سی ایس لیول 15/15 ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیر کی صبح طالبہ کا ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کا آپریشن متوقع ہے، آرتھوپیڈک ٹیم ٹانگ کے زخموں کی باقاعدگی سے ڈریسنگ کر رہی ہے۔
پروفیسر جودت کا کہنا تھا کہ نفسیاتی علاج کے لیے ٹیم نے کونسلنگ اور ادویات کا آغاز کردیا ہے، طالبہ کی بہتر جسمانی حرکت کے لیے فزیوتھراپی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
Pages:
[1]