طارق رحمان بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین مقرر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545279_8413291_tariq_Reh_updates.jpgفائل فوٹوبنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی قائمہ کمیٹی نے جمعہ کی شب طارق رحمان کی بطور پارٹی چیئرمین تقرری کی منظوری دے دی۔
یہ فیصلہ پارٹی کے گلشن دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542078_111107_updates.jpg
بنگلادیش: خالدہ ضیاء اور ان کے بیٹے کے 5 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع
بی این پی پارٹی سربراہ کے مشیر ہلال الزمان نے آج سہ پہر ڈپٹی کمشنر اور ریٹرننگ آفیسر توفیق الرحمن کے دفتر میں نامزدگی فارم جمع کروایا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان17 سالہ جلاوطنی کے بعد گزشتہ ماہ لندن سے وطن واپس لوٹے ہیں، ان کی واپسی کے صرف پانچ دن بعد 30 دسمبر کو سابق وزیرِ اعظم اور بی این پی کے بانی ضیاءالرحمان کی اہلیہ خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کی وفات کے ساتھ ہی بی این پی کی پہلی قیادت کی آخری زندہ کڑی بھی ٹوٹ گئی۔
اب طارق رحمان محض خالدہ ضیا کے جانشین نہیں رہے، بلکہ 12 فروری کو متوقع انتخابات کی طرف بڑھتی ہوئی بی این پی کے بلاشرکت غیرے قائد بن چکے ہیں۔
Pages:
[1]