بل گیٹس نے سابقہ اہلیہ میلِنڈا فرنچ کی فلاحی تنظیم کو 7.88 ارب ڈالر منتقل کر دیے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545507_6826142_15_updates.jpg—فائل فوٹومائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی سابقہ اہلیہ میلِنڈا فرنچ گیٹس کی نجی فلاحی تنظیم کو خاموشی سے 7.88 ارب ڈالر منتقل کردیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رقم کو طلاق کے سلسلے میں سامنے آنے والی اب تک کی بڑی مالی ادائیگیوں میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے میلِنڈا فرنچ گیٹس نے کہا تھا کہ طلاق کے معاہدے کے تحت بل گیٹس خواتین اور خاندانوں سے متعلق آزاد فلاحی کام کے لیے اربوں ڈالر فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
[*] بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ کا گیٹس فاؤنڈیشن چھوڑنے کا فیصلہ
[*] بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ نے شوہر سے طلاق کی وجہ بتادی
واضح رہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کی جانب سے 3 مئی 2021 کو 27 سالہ مدت کی شادی کے بعد اچانک ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد ابتداء میں ان کی جانب سے طلاق کی وجہ کو بتانے سے گریز کیا گیا تھا۔تاہم بعد میں بِل گیٹس کی سابقہ اہلیہ ملینڈا نے ایک انٹرویو میں شوہر سے علیحدگی کی وجہ بتائی تھی۔
انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھاکہ علیحدگی کی وجہ صرف یہی ایک لمحہ یا چیز نہیں تھی، درحقیقت ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب مجھے احساس ہوا کہ اب ہمارا رشتہ اچھا نہیں رہا اور میں اب اس پر اعتماد نہیں کرسکتی جو ہم نے کیا۔
Pages:
[1]