slotcosino Publish time 5 day(s) ago

ترکیہ نے اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار کر دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545518_8613582_israel-turkey_updates.jpgحاقان فیدان نے کہا کہ اسرائیل بھی ایران کی صورتحال کو فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ فائل فوٹوز

ترکیہ نے اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار کر دیا۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کی اسرائیلی کوششیں ناکام ہوں گی،ایران میں احتجاجی مظاہروں کو ایران کے حریف استعمال کر رہے ہیں۔

حاقان فدان نے کہا کہ اسرائیل بھی ایران کی صورتحال کو فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، غزہ میں انسانی امداد اور تعمیر نو میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545249_065152_updates.jpg
ایران میں عوامی احتجاج 100 سے زائد شہروں میں پھیل گیا، 47 افراد ہلاک، ڈھائی ہزار گرفتار

ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا امریکی بیانات عوام کی ہمدردی نہیں، بدامنی اور تشدد کو ہوا دینےکی کوشش ہیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خیال رہے کہایران میں پرتشدد مظاہرے 13ویں روز بھی جاری ہیں، درجنوں اموات رپورٹ ہوئیں املاک کو بھی نقصان پہنچا، متعدد اہلکار زخمی اورتقریباً ڈھائی ہزار افراد گرفتار کرلیے گئے۔

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر بند کردی گئی۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ کمانڈر انچیف کی سربراہی میں فوج نہ صرف خطے میں دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھے گی، بلکہ قومی مفادات اور عوامی املاک کا تحفظ بھی کرے گی۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ12روزہ جنگ میں ایرانی بچوں کےخون سے ہاتھ رنگنے والے اب ایرانی عوام کی حمایت کے جھوٹے دعوے سے ایک اور فتنہ بھڑکانے کی سازش کر رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ترکیہ نے اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار کر دیا