Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 957|Reply: 0

ترکیہ نے اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار کر دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193820
Post time 5 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  حاقان فیدان نے کہا کہ اسرائیل بھی ایران کی صورتحال کو فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ فائل فوٹوز

ترکیہ نے اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار کر دیا۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کی اسرائیلی کوششیں ناکام ہوں گی،  ایران میں احتجاجی مظاہروں کو ایران کے حریف استعمال کر رہے ہیں۔

حاقان فدان نے کہا کہ اسرائیل بھی ایران کی صورتحال کو فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، غزہ میں انسانی امداد اور تعمیر نو میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔   
ایران میں عوامی احتجاج 100 سے زائد شہروں میں پھیل گیا، 47 افراد ہلاک، ڈھائی ہزار گرفتار

ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا امریکی بیانات عوام کی ہمدردی نہیں، بدامنی اور تشدد کو ہوا دینےکی کوشش ہیں   

خیال رہے کہ  ایران میں پرتشدد مظاہرے 13ویں روز بھی جاری ہیں، درجنوں اموات رپورٹ ہوئیں املاک کو بھی نقصان پہنچا، متعدد اہلکار زخمی اور  تقریباً ڈھائی ہزار افراد گرفتار کرلیے گئے۔

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر بند کردی گئی۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ کمانڈر انچیف کی سربراہی میں فوج نہ صرف خطے میں دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھے گی، بلکہ قومی مفادات اور عوامی املاک کا تحفظ بھی کرے گی۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ  12روزہ جنگ میں ایرانی بچوں کےخون سے ہاتھ رنگنے والے اب ایرانی عوام کی حمایت کے جھوٹے دعوے سے ایک اور فتنہ بھڑکانے کی سازش کر رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 15:55 GMT+5 , Processed in 0.057280 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list