امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے، ٹرمپ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545557_474047_Donald-Trump-4_updates.jpgامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران آزادی کی طرف دیکھ رہا ہے اور امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیارہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ لگتا ہے ایران کے کچھ شہروں پر لوگ قابض ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545460_071425_updates.jpg
ایران کی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے ایرانی حکومت سے تشدد سے باز رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔
وہیں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران تخریب کاروں سے نمٹنے سے پیچھے نہ ہٹے گا اور ایران میں فسادی ٹرمپ کو خوش کرنے میں لگے ہیں۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے مزید کہا ہے کہ احتجاج جائز ہے مگر احتجاج اور فساد میں فرق ہے۔
Pages:
[1]