ندا یاسر کے وائرل نیو ایئر لک پر نازیہ ملک نے کیا کہا؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545731_511263_4_updates.jpgفائل فوٹوزمعروف پاکستانی میزبان، میک اپ آرٹسٹ، اداکارہ اور ڈیجیٹل کریئیٹر نازیہ ملک نے حال ہی میں ندا یاسر کے وائرل نیو ایئر لک پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا سیلیبریٹیز کے لیے اہم مشورہ دیا ہے۔
نازیہ ملک نے شوبز کی دنیا میں اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی کمرشلز، ڈراموں اور ہوسٹنگ سے کیا، وہ مختلف ٹی وی چینلز پر نشریات کی میزبانی کر چکی ہیں، جیو ٹی وی پر شیف محبوب کے ساتھ ان کا مشہور کوکنگ شو ’کسان لذت کی جان‘ ناظرین میں خاصا مقبول رہا۔
اس کے علاوہ وہ کئی ڈرامہ سیریلز، لانگ پلے اور ٹیلی فلمز میں بھی اداکاری کر چکی ہیں، نازیہ ملک ایک فیشن ڈیزائنر اور برطانیہ سے سرٹیفائیڈ میک اَپ آرٹسٹ بھی ہیں، آج کل وہ ٹک ٹاک پر خاصی متحرک ہیں جہاں وہ موجودہ حالات پر اپنی رائے کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں نازیہ ملک نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے ندا یاسر کے نیو ایئر لک سے متعلق ہونے والی تنقید پر گفتگو کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-11-15/1289538_094014_updates.jpg
پاکستانی اداکارہ نازیہ ملک کی شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات کیسی رہی؟
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ و میزبان نازیہ ملک نے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کنگ خان سے ہونے والی ملاقات کا احوال بتا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ندا یاسر کی ویڈیو ایک خاندانی لمحے پر مشتمل تھی، جو مجھے ذاتی طور پر اچھی اور پیاری لگی۔
ان کے مطابق ندا اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں اور ویڈیو میں کوئی غیر مناسب بات نہیں تھی، میرے نزدیک ندا کا لباس بھی زیادہ بولڈ نہیں تھا بلکہ یہ ایک عام سی ویڈیو تھی۔
تاہم نازیہ ملک نے سوشل میڈیا پر سرگرم معروف شخصیات کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل کریئیٹرز اور سیلیبریٹیز کو چاہیے کہ وہ اپنے ساتھ اچھا فوٹوگرافر اور ویڈیوگرافر رکھیں اور پروفیشنل انداز اپنائیں، ندا یاسر کی یہ ویڈیو ایک سیلیبریٹی اسٹینڈرڈ کے بجائے ایک عام ویڈیو لگ رہی تھی۔
نادیہ ملک نے مزید کہا کہ میں بڑے پیمانے پر سوچتی ہوں اور میرے خیال میں سیلیبریٹیز کا کنٹینٹ ہمیشہ اعلیٰ معیار کا ہونا چاہیے۔
انہوں نے اداکارہ عائشہ عمر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تصاویر اور سوشل میڈیا پوسٹس میں پروفیشنلزم کا خاص خیال رکھتی ہیں، جو قابلِ تعریف ہے۔
Pages:
[1]