Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 740|Reply: 0

ندا یاسر کے وائرل نیو ایئر لک پر نازیہ ملک نے کیا کہا؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193745
Post time 4 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹوز

معروف پاکستانی میزبان، میک اپ آرٹسٹ، اداکارہ اور ڈیجیٹل کریئیٹر نازیہ ملک نے حال ہی میں ندا یاسر کے وائرل نیو ایئر لک پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا سیلیبریٹیز کے لیے اہم مشورہ دیا ہے۔

نازیہ ملک نے شوبز کی دنیا میں اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی کمرشلز، ڈراموں اور ہوسٹنگ سے کیا، وہ مختلف ٹی وی چینلز پر نشریات کی میزبانی کر چکی ہیں، جیو ٹی وی پر شیف محبوب کے ساتھ ان کا مشہور کوکنگ شو ’کسان لذت کی جان‘ ناظرین میں خاصا مقبول رہا۔

اس کے علاوہ وہ کئی ڈرامہ سیریلز، لانگ پلے اور ٹیلی فلمز میں بھی اداکاری کر چکی ہیں، نازیہ ملک ایک فیشن ڈیزائنر اور برطانیہ سے سرٹیفائیڈ میک اَپ آرٹسٹ بھی ہیں، آج کل وہ ٹک ٹاک پر خاصی متحرک ہیں جہاں وہ موجودہ حالات پر اپنی رائے کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں نازیہ ملک نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے ندا یاسر کے نیو ایئر لک سے متعلق ہونے والی تنقید پر گفتگو کی۔   
پاکستانی اداکارہ نازیہ ملک کی شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات کیسی رہی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ و میزبان نازیہ ملک نے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کنگ خان سے ہونے والی ملاقات کا احوال بتا دیا۔   

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ندا یاسر کی ویڈیو ایک خاندانی لمحے پر مشتمل تھی، جو مجھے ذاتی طور پر اچھی اور پیاری لگی۔

ان کے مطابق ندا اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں اور ویڈیو میں کوئی غیر مناسب بات نہیں تھی، میرے نزدیک ندا کا لباس بھی زیادہ بولڈ نہیں تھا بلکہ یہ ایک عام سی ویڈیو تھی۔

تاہم نازیہ ملک نے سوشل میڈیا پر سرگرم معروف شخصیات کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل کریئیٹرز اور سیلیبریٹیز کو چاہیے کہ وہ اپنے ساتھ اچھا فوٹوگرافر اور ویڈیوگرافر رکھیں اور پروفیشنل انداز اپنائیں، ندا یاسر کی یہ ویڈیو ایک سیلیبریٹی اسٹینڈرڈ کے بجائے ایک عام ویڈیو لگ رہی تھی۔

نادیہ ملک نے مزید کہا کہ میں بڑے پیمانے پر سوچتی ہوں اور میرے خیال میں سیلیبریٹیز کا کنٹینٹ ہمیشہ اعلیٰ معیار کا ہونا چاہیے۔

انہوں نے اداکارہ عائشہ عمر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تصاویر اور سوشل میڈیا پوسٹس میں پروفیشنلزم کا خاص خیال رکھتی ہیں، جو قابلِ تعریف ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 14:11 GMT+5 , Processed in 0.046059 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list