حقیقت میں اسرائیل اور امریکا خوابوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں: عباس عراقچی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545735_3972224_05_updates.jpg—فائل فوٹوایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ حقیقت میں اسرائیل اور امریکا خوابوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ وہ خواب دیکھ رہے ہیں کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والے آگ سے محفوظ رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سابق سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کا شرمناک بیان امریکی اور اسرائیلی عزائم ظاہر کرتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543480_122221_updates.jpg
ایران کی حکومت مشکل میں ہے، فوجی مداخلت ان کی آخری اُمید ہے: مائیک پومپیو
ایران کی سڑکوں احتجاج کرنے والے ایرانی عوام اور ان کے ساتھ چلنے والے موساد ایجنٹس کو نیا سال مبارک ہو: مائیک پومپیوhttps://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ امریکا کے سابق سیکریٹری آف اسٹیٹ اور سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران کی حکومت مشکل میں ہے، فوجی مداخلت ان کی آخری اُمید ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے مختلف شہروں میں احتجاج ہو رہے ہیں، ایرانی حکومت کے 47 برس اور ٹرمپ امریکا کے 47ویں صدر، کیا یہ اتفاق نہیں؟
Pages:
[1]