ترسیلاتِ زر 3.6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545736_1893363_6_updates.jpgفائل فوٹواوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر دسمبر 2025 میں 3.6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-09/1545198_010412_updates.jpg
پاکستان کو گزشتہ برس میں کتنی ترسیلات زر موصول ہوئیں؟
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے دسمبر 2025ء میں آنے والی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کر دیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مشیرِ وزیرِ خزانہ خرم شہزاد نے بتایا کہ دسمبر 2025 کی ترسیلاتِ زر دسمبر 2024 کے 3.1 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 17 فیصد زیادہ رہیں جبکہ نومبر 2025 کے 3.2 ارب ڈالر کے مقابلے میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مشیرِ وزیرِ خزانہ کے مطابق مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں مجموعی ترسیلاتِ زر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہیں۔
خرم شہزاد کا مزید کہنا ہے کہ مالی سال 2026 میں مجموعی ترسیلاتِ زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔
Pages:
[1]