اسحاق ڈار جدہ میں او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن روانہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545776_7096489_GAZA-NEW-2_updates.jpgوزیرخارجہ اسحاق ڈار جدہ میں او آئی سی کے غیر معمولی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر(تصویر سوشل میڈیا)۔نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار جدہ میں او آئی سی کے غیر معمولی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے۔
انھوں نے جدہ میں پاکستان قونصلیٹ کی نئی چانسلری کا افتتاح بھی کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دورے میں مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری بھی دی اور مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545776_9309711_GAZA-NEW4_updates.jpgوزیرخارجہ اسحاق ڈار جدہ میں پاکستان قونصلیٹ کی نئی چانسلری کے افتتاح کے بعد دعا مانگ رہے ہیں۔(تصویر سوشل میڈیا)۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دورے میں پاکستان کے سفیر برائے سعودی عرب اور جدہ قونصلیٹ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے کی خدمات کو سراہا۔
Pages:
[1]