کراچی: 3 دن کے دورے میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی مزار قائد پر حاضری نہ دے سکے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545787_8449868_cmmk_updates.jpgفائل فوٹوکراچی میں 3 دن کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی مزار قائد پر حاضری نہ دے سکے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تیسرے دن باغ جناح میں جلسے رکھنے کے باوجودبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کےلیے نہ پہنچ سکے۔
وہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے رہے اور رات گئے نمائش چورنگی پہنچے اور مختصر خطاب کے بعد وہاں سے روانہ ہوگئے جبکہ آج انہوں نے مزار قائد پر حاضری دینا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545782_110256_updates.jpg
کراچی: سہیل آفریدی نمائش چورنگی پر مختصر خطاب کے بعد روانہ ہوگئے
کراچی میں تحریک انصاف کا جلسہ اب تک شروع نہیں ہو سکا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مزار قائد پر حاضری کا وقت ختم ہوگیا اور 6 بجتے ہی قومی پرچم سرنگوں کرکے مزار قائد کے دروازے بند کر دیے گئے۔
جلسہ سے پہلے انہوں نے کیماڑی اور بلدیہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
Pages:
[1]