بھارت: میڈیکل طالبہ کی خودکشی، اہلِ خانہ کا کالج عملے پر ہراسانی کا الزام
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546013_8932459_News4_updates.jpg--فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیابھارتی شہر بنگلورو میں ڈینٹل کالج کی ایک طالبہ نے مبیبہ طور پر خودکشی کرلی، جس کے بعد متعدد تعلیمی اداروں میں طلبہ کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یشسوِنی دندان سازی (ڈینٹسٹری) کی طالبہ تھی، طالبہ کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا کہ کالج کے اساتذہ ان کی بیٹی کو مسلسل ذہنی طور پر ہراساں کر رہے تھے، توہین آمیز رویے کی وجہ سے ان کی بیٹی یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئی۔
طالبہ کی والدہ کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت کے مطابق لیکچررز نے یشسونی کو کلاس کے سامنے اس کی جِلد کے رنگ پر شرمندہ کیا اور ڈاکٹر بننے کے اس کے خواب پر سوال اٹھائے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-25/1540798_095050_updates.jpg
بھارتی طالب علم نے والدین پر بوجھ نہ بننے کے سبب خودکشی کرلی
بھارتی شہر گریٹر نوئیڈا میں ایک بی ٹیک کے پہلے سال کے طالب علم نے خودکشی کر لی۔ متوفی کی شناخت آکاش دیپ کے نام سے ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شکایت میں یہ بھی کہا گیا کہ اساتذہ نے اس کے لباس پر نازیبا تبصرے کیے اور آنکھوں کے درد کی شکایت پر بھی غیر حساس زبان استعمال کی۔
طالبہ کے والدین نے اپنی شکایت میں کالج کے عملے پر الزام عائد کیا کہ یشسونی کو سیمینارز میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی اور ریڈیالوجی کے کیس ورک سے محروم رکھ کر ذہنی طور پر ہراساں کیا گیا۔
آنجہانی طالبہ کی والدہ کی شکایت پر کالج کی پرنسپل سمیت پانچ لیکچررز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Pages:
[1]