Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 889|Reply: 0

بھارت: میڈیکل طالبہ کی خودکشی، اہلِ خانہ کا کالج عملے پر ہراسانی کا الزام

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193643
Post time 3 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  --فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا  

بھارتی شہر بنگلورو میں ڈینٹل کالج کی ایک طالبہ نے مبیبہ طور پر خودکشی کرلی، جس کے بعد متعدد تعلیمی اداروں میں طلبہ کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یشسوِنی دندان سازی (ڈینٹسٹری) کی طالبہ تھی، طالبہ کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا کہ کالج کے اساتذہ ان کی بیٹی کو مسلسل ذہنی طور پر ہراساں کر رہے تھے، توہین آمیز رویے کی وجہ سے ان کی بیٹی یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئی۔

طالبہ کی والدہ کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت کے مطابق لیکچررز نے یشسونی کو کلاس کے سامنے اس کی جِلد کے رنگ پر شرمندہ کیا اور ڈاکٹر بننے کے اس کے خواب پر سوال اٹھائے۔    
بھارتی طالب علم نے والدین پر بوجھ نہ بننے کے سبب خودکشی کرلی

بھارتی شہر گریٹر نوئیڈا میں ایک بی ٹیک کے پہلے سال کے طالب علم نے خودکشی کر لی۔ متوفی کی شناخت آکاش دیپ کے نام سے ہوئی ہے۔   

شکایت میں یہ بھی کہا گیا کہ اساتذہ نے اس کے لباس پر نازیبا تبصرے کیے اور آنکھوں کے درد کی شکایت پر بھی غیر حساس زبان استعمال کی۔

طالبہ کے والدین نے اپنی شکایت میں کالج کے عملے پر الزام عائد کیا کہ یشسونی کو سیمینارز میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی اور ریڈیالوجی کے کیس ورک سے محروم رکھ کر ذہنی طور پر ہراساں کیا گیا۔

آنجہانی طالبہ کی والدہ کی شکایت پر کالج کی پرنسپل سمیت پانچ لیکچررز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:33 GMT+5 , Processed in 0.053947 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list