ویرات کوہلی نے اپنی تمام تر ٹرافیز والدہ کو بھیجنے کی وجہ بتادی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546057_7439709_News8_updates.jpg---فائل فوٹو
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نامور بلے باز ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنی تمام ٹرافیز بھارتی شہر گروگرام میں رہائش پزیر اپنی والدہ کو بھجوادی ہیں۔
حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ اپنی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں، اِن کا کرکٹ کا سفر کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں اور وہ اس بات پر شکر گزار ہیں کہ اپنے کھیل کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو خوشی دے پا رہے ہیں۔
ویرات کوہلی نے میڈیا ٹاک کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی تمام تر ٹرافیز اپنی والدہ کو بھیج دی ہیں جو گروگرام میں رہتی ہیں۔ بھارتی کرکٹر کے مطابق ان کی والدہ کو ٹرافیاں سنبھال کر رکھنا بہت پسند ہے اس لیے انہوں نے ٹرافیز اپنے گھر سجانے کے بجائے والدہ کے گھر بھجوادی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546009_104249_updates.jpg
سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈز کے پیچھے نہیں: ویرات کوہلی
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈز سے متعلق بالکل نہیں سوچ رہے تھے، ان کی نظر ریکارڈز پر نہیں بلکہ صرف اپنی پرفارمنس پر ہوتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں تیز ترین 28 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اُنہوں نے یہ کارنامہ 624 اننگز میں انجام دیا جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 644 اننگز میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
میچ میں کوہلی نے 93 رنز کی اننگز کھیلی اور انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
بھارتی کپتان شبھمن گل نے بھی کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ بیٹنگ لائن کو بہت آسان بنا رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ اسی طرح رنز بناتے رہیں گے۔
Pages:
[1]