Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 668|Reply: 0

ویرات کوہلی نے اپنی تمام تر ٹرافیز والدہ کو بھیجنے کی وجہ بتادی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193643
Post time 3 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نامور بلے باز ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنی تمام ٹرافیز بھارتی شہر گروگرام میں رہائش پزیر اپنی والدہ کو بھجوادی ہیں۔

حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ اپنی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں، اِن کا کرکٹ کا سفر کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں اور وہ اس بات پر شکر گزار ہیں کہ اپنے کھیل کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو خوشی دے پا رہے ہیں۔

ویرات کوہلی نے میڈیا ٹاک کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی تمام تر ٹرافیز اپنی والدہ کو بھیج دی ہیں جو گروگرام میں رہتی ہیں۔ بھارتی کرکٹر کے مطابق ان کی والدہ کو ٹرافیاں سنبھال کر رکھنا بہت پسند ہے اس لیے انہوں نے ٹرافیز اپنے گھر سجانے کے بجائے والدہ کے گھر بھجوادی ہیں۔   
سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈز کے پیچھے نہیں: ویرات کوہلی

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈز سے متعلق بالکل نہیں سوچ رہے تھے، ان کی نظر ریکارڈز پر نہیں بلکہ صرف اپنی پرفارمنس پر ہوتی ہے۔   

واضح رہے کہ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں تیز ترین 28 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اُنہوں نے یہ کارنامہ 624 اننگز میں انجام دیا جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 644 اننگز میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

میچ میں کوہلی نے 93 رنز کی اننگز کھیلی اور انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

بھارتی کپتان شبھمن گل نے بھی کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ بیٹنگ لائن کو بہت آسان بنا رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ اسی طرح رنز بناتے رہیں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:33 GMT+5 , Processed in 0.043931 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list