مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن، یورپی یونین کا ایران پر اضافی پابندیاں لگانے پر غور
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546113_4986952_GAZA-NEW-2_updates.jpgیورپی یونین نے ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے خلاف ایران پر اضافی پابندیاں لگانے پر غور شروع کر دیا۔
اس حوالے سے ترجمان یورپی یونین انور العنونی کا کہنا ہے کہ ایران میں مظاہرین کے خلاف حکومت کے پُرتشدد کریک ڈاؤن پر ایران کے خلاف نئی اور مزید سخت پابندیاں لگانے کی تجویز دینے کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں حکومت کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں، شہری سڑکوں پر نکل آئے، ہزاروں افراد تہران کے مرکزی انقلاب چوک پر جمع ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے
[*] امریکا ایران میں سائبر حملوں کی تیاری رہا ہے: برطانوی اخبار
[*] ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ
[*] ٹرمپ نے ایران میں مظاہرین کی مدد کا فیصلہ کرلیا، اسرائیلی میڈیا
حکومت کے حامی مظاہرین نے غیرملکی حمایت یافتہ مسلح فسادات کی مخالفت کی اور سیکیورٹی فورسز کی مستقل حمایت کا عزم دہرایا۔
مختلف شہروں میں فسادات میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی، ایران میں امریکا اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت میں شہید ہونے والوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔
Pages:
[1]