اسرائیل کی قبضہ مہم جاری، غزہ میں 2500 عمارتیں گرادیں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546349_9836686_Gaza_updates.jpgفوٹو: بشکرہہ انٹرنیشنل میڈیاجنگ بندی کے بعد اسرائیل کی قبضہ مہم جاری ہے، غزہ میں بمباری سے بچ جانے والی 2500 عمارتیں گرادی گئیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق دو ماہ سے زائد عرصہ قبل جنگ بندی معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود اسرائیل نے غزہ میں کئی عمارتوں اور انفرااسٹرکچر کو تباہ کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546312_052215_updates.jpg
غزہ: شہید فلسطینیوں کی تعداد 71 ہزار 400 سے تجاوز کر گئی
غزہ میں 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہید... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں بیشتر عمارتیں اسرائیل کے زیرِ قبضہ یلو لائن میں تھیں جنہیں مکمل طور پر گرا دیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابقجنگ بندی معاہدے کے دوران عمارتوں کو مسمار کرنا اسرائیل کا ایجنڈا ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے گزشتہ سال کی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ غزہ کی 80 فیصد عمارتیں لڑائی کے دوران تباہ ہوگئی ہیں جس سے زیادہ تر افراد بے گھر ہوئے۔
Pages:
[1]