وزن کم کرنیوالے انجیکشنز سے صحت کو سنگین خطرات لاحق، ماہرین نے خبردار کردیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546361_6787246_2_updates.jpg— فائل فوٹوماہرین صحت نے وزن کم کرنے والے انجیکشن سے صحت کو لاحق سنگین خطرات سے خبردار کر دیا۔
ایک نئے سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ سال برطانیہ میں کم از کم 1.6 ملین افراد نے وزن کم کرنے کے انجیکشن کا استعمال کیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ہر 7 میں سے 1 شخص وزن کم کرنے کے لیےایسی دوا کا استعمال کر رہا ہے جو لائسنس یافتہ نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزن کم کرنے والی ادویات جیسے ویگووی اور مونجارو کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور بہت سے لوگ وزن کم کرنے کی کوشش میں ان ادویات کو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ہی خرید رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-08/1544921_025503_updates.jpg
اوزیمپک اور ویگووی آنتوں کے کینسر کے خطرے میں کمی کیلئے مددگار، تحقیق
اس تحقیق میں 2 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد کے طبی ریکارڈز کا جائزہ لیا گیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کی ایک سروے رپورٹ کے مطابق اس سال 3.3 ملین افراد وزن کم کرنے والی ادویات کا استعمال کریں گے۔
سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سروے کا حصّہ بننے والے 2.9 فیصد افراد نے وزن میں کمی کے لیے GLP-1 ادویات کا استعمال کیا اور ان میں سے تقریباً 15 فیصد افراد ایسی ادویات کا استعمال کر رہے تھے جو کہلائسنس یافتہ نہیں ہیں۔
محققین نے خبردار کیا کہ ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر وزن کم کرنے والی ادویات کا استعمال صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔
Pages:
[1]