slotcosino Publish time The day before yesterday 21:27

ججز کے خلاف غیرمناسب پوسٹیں لگانے والوں کی لسٹ بنانے کا حکم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546412_5220471_oer_updates.jpgفائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے ججز کے خلاف غیر مناسب پوسٹیں لگانے والوں کی لسٹ بنانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے ایڈووکیٹ پرویز الہٰی کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو ججز کے خلاف غیر مناسب مواد فوری ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے این سی سی آئی اے کے ڈی جی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540578_025841_updates.jpg
پراپرٹی اونرشپ ایکٹ معطل: لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا فیصلے کا خیرمقدم

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے پراپرٹی اونرشپ ایکٹ معطل کرنے کے حکم کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو این سی سی آئی اے کی معاونت کی ہدایت کی ہے۔

عدالت میں ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے کہا کہ ان کے علم میں آج یہ معاملہ آیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں؟ ججز کے خلاف مہم کے پیچھے کون ہے؟ یہ پتا لگوائیں؟

جج نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ کے ادارے کو ٹارگٹ کرنا سائبر دہشت گردی ہے، اب کوئی پوسٹ نظر آئی تو ڈی جی این سی سی آئی اے ذمے دار ہوں گے، معاملے کو ایسے نہیں چھوڑا جاسکتا۔
Pages: [1]
View full version: ججز کے خلاف غیرمناسب پوسٹیں لگانے والوں کی لسٹ بنانے کا حکم