slotcosino Publish time Yesterday 04:34

کمار سانو سے غداری کا خوف، مداح کی تین بار خودکشی کی کوشش

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546491_4644373_kumar-sanu_updates.jpg

معروف بھارتی گلوکار کمار سانو کے ایک مداح نے ان سے غداری کے خوف پر تین بار خودکشی کی کوشش کی، کمار سانو کا ایک بہت بڑا مداح اس خوف میں مبتلا ہو گیا کہ اس نے اپنے پسندیدہ گلوکار سے غداری کی ہے، جس کے باعث اس نے تین مرتبہ خودکشی کی کوشش کی۔

مذکورہ شخص نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر دیگر گلوکاروں کے گانوں پر مبنی ریلز دیکھیں، جس کے بعد اس کے ذہن میں یہ خیال پیدا ہو گیا کہ کمار سانو کے مداح اسے غدار سمجھ کر قتل کر دیں گے۔

جب کمار سانو کو اس صورتحال کا علم ہوا تو انھوں نے ایک ماہر نفسیات کو فون کیا اور ان سےذاتی طور پر اپنے مداح کی کیفیت جاننے کے لیے کہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جبل پور میں 32 سالہ اس مداح نے تین بار خودکشی کی کوشش کی، کیونکہ اسے یہ وہمہو گیا تھا کہ اگر وہ دوسرے فنکاروں کے گانے سنتا رہا تو کمار سانو کے مداح اسے قتل کر دیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-17/1538413_061408_updates.jpg
کمار سانو نے سابقہ اہلیہ پر ہتکِ عزت کا مقدمہ کر دیا

بھارت کے نامور گلوکار کمار سانو نے سابقہ اہلیہ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یہ واقعہ دس اور گیارہ جنوری کے درمیان پیش آیا۔ مذکورہ بالا مداح بہار کے علاقے چھاپرا کا رہائشی اور ناگپور میں کام کرتا ہے۔ اسے یہ خیال اس وقت آیا جب وہ بذریعہ ٹرین گھر جارہا تھا تو اچانک اس کی ذہنی کیفیت خراب ہوگئی۔

پولیس کے مطابق پہلے اس نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم اسے مسافروں نے روک دیا۔ بعد میں وہ جبل پور کے ایک پبلک ٹوائلٹ میں داخل ہوا اور اپنی کلائی اور گلے کو زخمی کیا۔ تاہم پولیس نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں اس نے دوران علاج پھر ایک کوشش کی اور اسپتال کی دوسری منزل سے کودنے کی کوشش کی لیکن ڈاکٹروں نے اسے بچا لیا۔ اب وہ خطرے سے باہر ہے۔
Pages: [1]
View full version: کمار سانو سے غداری کا خوف، مداح کی تین بار خودکشی کی کوشش