ہم ٹرمپ اور نیتن یاہو کو ایرانی عوام کا قاتل نامزد کرتے ہیں، علی لاریجانی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546739_4622607_li_updates.jpgفائل فوٹوایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ہم ٹرمپ اور نیتن یاہو کو ایرانی عوام کا مرکزی قاتل نامزد کرتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر جواب میں علی لاریجانی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو ایران میں شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے شہری اپنا احتجاج جاری رکھیں اور قاتلوں کو پہچانیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546475_091616_updates.jpg
ایرانی محب وطن احتجاج جاری رکھیں، اپنے اداروں کا کنٹرول سنبھالیں، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی محب وطن احتجاج جاری رکھیں، اپنے اداروں کا کنٹرول سنبھالیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مظاہرین کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن کے باعث ایرانی حکام کے ساتھ تمام ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں۔
دوسری جانب روس نے کہا کہ ایران میں مصنوعی طور پر بھڑکائے گئے احتجاج اب ماند پڑ رہے ہیں، ایسے میں ایران پر امریکی حملے کی دھمکیاں قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہیں
روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران میں بےامنی کو بہانہ بنا کر دوبارہ حملے نہ کرے۔ ایسا اقدام عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہوگا۔
روس نے کہا کہ ایران کے غیر ملکی شراکت داروں کو تجارتی محصولات بڑھا کر بلیک میل کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔
Pages:
[1]