امریکی سینیٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضے کی کوشش روکنے کیلئے بل پیش کردیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546767_4586461_News9_updates.jpg--فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیاامریکی سینیٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیٹو کے رکن ملک کی سرزمین، بشمول خود مختار ڈینش جزیرہ گرین لینڈ پر قبضہ یا کنٹرول کرنے سے روکنے کے لیے سینیٹ میں بل پیش کر دیا ہے۔
اس نئے بل کو ’نیٹو یونٹی پروٹیکشن ایکٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
مذکورہ بل محکمۂ دفاع اور محکمۂ خارجہ کو پابند کرے گا کہ وہ کسی بھی فنڈ کا استعمال کسی نیٹو رکن ملک کی زمین پر ’بلاک ایڈ، قبضہ، الحاق یا کنٹرول‘ کے لیے نہ کریں۔
ڈیموکریٹ اور ریپبلکن سینیٹرزنے کہا ہے کہ یہ قانون امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسے کو نیٹو کو نقصان پہنچانے والی کارروائیوں سے محفوظ رکھے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546735_112957_updates.jpg
’یہ ایک بڑا مسئلہ بنے گا‘، گرین لینڈ کے ڈنمارک کے انتخاب پر ٹرمپ کا ردِ عمل
گرین لینڈ کے وزیرِ اعظم جینس فریڈرک نیلسن نے کہا ہے کہ گرین لینڈ امریکا کے بجائے ڈنمارک کے ساتھ رہنے کو ترجیح دے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کا عندیہ دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ چین یا روس بھی اس پر کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب ڈینش اور گرین لینڈ کی حکومت نے اپنے علاقے کی خودمختاری کے دفاع میں واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔ گرین لینڈ کی 57 ہزار کی آبادی میں زیادہ تر افراد امریکی کنٹرول کے خلاف ہیں۔
Pages:
[1]