slotcosino Publish time 2026-1-15 15:39:58

پرتشدد مظاہرے: برطانوی سفیر اپنے عملے سمیت ایران سے روانہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547000_6160722_uk_updates.jpgایران میں پرتشدد مظاہروں کے باعث 2500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوٹو: بشکریہ غیرملکی میڈیا

ایران میں پُرتشدد مظاہروں اور ممکنہ امریکی حملے کے خطرے کے باعث برطانیہ نے ایران سے سفارتخانے عملے کو واپس بلا لیا ہے۔ برطانوی سفیر اپنے عملے سمیت ایران سے روانہ ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یو کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ہم نے ایران سے سفارتی عملے کو عارضی طورپر واپس بلایا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1546871_040644_updates.jpg
ایران اور اسرائیل نے حملے میں پہل نہ کرنے کا یقین دلادیا، امریکی اخبار

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل نے حملے میں پہل نہ کرنے کا یقین دلادیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی صورتحال تیزی سے خراب ہوسکتی ہے جس سے سفارتی عملے کو خطرات لاحق ہیں، اپنے شہریوں کو بھی ایران کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

برطانوی حکام نے کہا کہ ایران میں برطانوی شہریوں کے لیے مدد انتہائی محدود ہے، کسی ہنگامی صورت حال میں قونصلر مدد بھی ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ پہلے بھی اپنے شہریوں کو ایران کا غیرضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ دے چکا ہے۔

ایران میں مہنگائی کی وجہ سے شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں اب تک 2500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: پرتشدد مظاہرے: برطانوی سفیر اپنے عملے سمیت ایران سے روانہ