گیس لیکج دھماکوں کے باعث ہلاکتوں پر ریسکیو حکام کی ایڈوائزری جاری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547023_5376241_04_updates.jpgفائل فوٹوگیس لیکج دھماکوں کے باعث ہلاکتوں پر ریسکیو حکام نے ایڈوائزری جاری کر دی۔
ریسکیو حکام کے مطابق سردیوں میں گیس لیکج کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گیس کی بو آنے پر بجلی کا بٹن نہ دبائیں اور آگ نہ جلائیں۔
حکام نے کہا کہ گیس لیکج کی صورت میں دروازے کھڑکیاں فوراً کھول دیں، گیس لیکج کی صورت میں اہل خانہ کو فوراً باہر محفوظ مقام پر منتقل کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546104_060815_updates.jpg
اسلام آباد: شادی کے گھر میں گیس لیکج دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ اجلاس
اجلاس میں حفاظتی اقدامات اور آئندہ کی سفارشات پر بھی غور کیا گیا، کمیٹی 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ گیس سے متعلقہ آلات اور گیس پائپ کو لازمی چیک کریں، سردیوں میں بچوں کو گیس کے آلات سے دور رکھیں، رات کو سونے سے قبل تمام گیس آلات درست طریقے سے بند کریں۔
حکام نے کہا کہ بروقت احتیاط ہی جانوں کے تحفظ کی ضامن ہے، گیس آلات کے استعمال میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی خطرناک ہو سکتی ہے۔
ریسکیو حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ حادثے کی صورت میں فوراً ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں، بروقت اطلاع ہی بروقت ریسپانس کو ممکن بناتی ہے۔
Pages:
[1]