slotcosino Publish time 2026-1-15 17:37:30

یورپی ممالک کا گرین لینڈ میں اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547029_6215280_rman_updates.jpg--فائل فوٹو

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کو ممکنہ طور پر امریکا میں ضم کرنے کے خطرات کے پیش نظر یورپی ممالک نے گرین لینڈ میں اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیٹو ممالک ڈنمارک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے گرین لینڈ میں تھوڑی تعداد میں فوجی اہلکار تعینات کر رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-15/1546890_050151_updates.jpg
گرین لینڈ پر امریکا کا کنٹرول قومی سلامتی کیلئے انتہائی اہم ہے، ٹرمپ

واشنگٹن صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ پر امریکا... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جرمنی، سویڈن، فرانس اور ناروے نے تصدیق کی ہے کہ وہ ڈنمارک کے فوجیوں کے ساتھ مشترکہ مشق کے لیے اس ہفتے اپنی فوج گرین لینڈ بھیج رہے ہیں۔

علاوہ ازیں کینیڈا اور فرانس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ آنے والے ہفتوں میں گرین لینڈ میں قونصل خانے کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ڈنمارک کی وزیراعظم پہلے ہی خبردار کرچکی ہیں کہ گرین لینڈ پر کوئی بھی حملہ نیٹو کو ختم کر دے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضے کے اعلانات نے انکے سیکیورٹی اتحاد نیٹو کو بحران میں ڈال دیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: یورپی ممالک کا گرین لینڈ میں اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ