slotcosino Publish time 2026-1-15 17:39:07

حنا آفریدی اور تیمور اکبر کی مہندی کی دلکش تصاویر وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547020_5760941_3_updates.jpgتصاویر:سوشل میڈیا

معروف پاکستانی ماڈل اور ٹی وی اداکارہ حنا آفریدی نے اپنی مہندی کی تقریب کا شاندار فوٹو شوٹ شیئر کردیا، جس میں انہوں نے اور ان کے ہونے والے شوہر تیمور اکبر نے دلکش انداز میں پوز دیے۔

حنا آفریدی نے مختصر عرصے میں اپنی اداکاری اور ماڈلنگ کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا ہے، انہوں نے کئی معروف ڈراموں میں کام کیا، اس وقت وہ اپنے حالیہ ڈرامے میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے سراہائی جا رہی ہیں۔

گزشتہ ماہ حنا آفریدی نے انسٹاگرام پر خوبصورت پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی تیمور اکبر کے ساتھ ہونے کا اعلان کیا تھا اور اب ان کی شادی کی تقریبات باضابطہ طور پر شروع ہوگئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-22/1539845_090504_updates.jpg
حنا آفریدی اور تیمور اکبر نے منگنی کرلی، شادی کی تاریخ بھی بتادی

ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا کہ بسم اللہ کی جائے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مہندی کی تقریب کے موقع پر حنا آفریدی نے ملٹی کلر پیسٹل فائن نیٹ لہنگا پہنا جس میں نیلے، گلابی اور لائلیک رنگ کے شیڈز کے ساتھ گولڈ تھریڈ ورک، پھولوں کی کشیدہ کاری اور بھاری گوتا کناری بارڈر شامل تھا، انہوں نے اپنا لک مکمل کرنے کے لیے گرین ماتھا پٹی اور ہلکی بالیاں بھی پہنیں۔

دوسری جانب تیمور اکبر نے ڈارک گرین شیروانی کے ساتھ شال پہن کر مہندی کے لیے اپنے دلکش انداز کو مکمل کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1541967_113657_updates.jpg
حنا آفریدی کی پہلی ڈھولکی کی رنگا رنگ تصاویر اور ویڈیوز چھا گئیں

تقریب میں ان کے قریبی خاندان کے افراد اور دوستوں نے شرکت کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

حنا آفریدی نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ تیمور کے نام کی مہندی لگا دی۔

مداحوں نے جوش و خروش کے ساتھ پوسٹ پر ردعمل ظاہر کیا اور تصاویر کو چند ہی وقت میں لاکھوں لوگوں نے لائیک کیا، معروف اداکار سمیع خان، ایمن خان اور دیگر شخصیات نے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Pages: [1]
View full version: حنا آفریدی اور تیمور اکبر کی مہندی کی دلکش تصاویر وائرل