slotcosino Publish time 2026-1-15 18:55:09

شاہدہ منی کو پہلا گانا گانے پر کتنی رقم ملی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547042_406830_%D8%AC%D8%AF%D8%B3_updates.jpg
— فائل فوٹو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے پہلے گانے پر ملنے والی رقم سے پردہ اُٹھا دیا۔

حال ہی میں اداکارہ و گلوکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔








دورانِ فتگو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے پی ٹی وی ہوم سے پہلا گانا گایا تھا۔ یہ گانا میں نے اسٹول پر کھڑے ہوکر گایا تھا اور پہلے ہی گانے پر مجھے 5 روپے کا انعام ملا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546737_111847_updates.jpg
آج کی اداکاراؤں میں نفاست اور نزاکت ختم ہوگئی ہے: شاہدہ منی

پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ انعام دینے والے بہت بڑے لوگ تھے، ماسٹر صادیق صاحب، بصارت سے محروم تھے لیکن بہت بڑے اور لاجواب انسان تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پیانو بجاتے تھے، میں نے آج تک پورے ملک میں ایسا پیانو بجانے والا نہیں دیکھا، مطلب آنکھوں سے نابینا ہو بندہ اور اتنا پرفیکٹ پیانو بجائے اور ہر ایک کو اس کی آواز سے پہچان جاتے تھے۔
Pages: [1]
View full version: شاہدہ منی کو پہلا گانا گانے پر کتنی رقم ملی