slotcosino Publish time 2026-1-15 18:55:12

پنجاب میں گندم کی قیمت میں 7 سو روپے فی من اضافہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547057_3819217_%D9%86%D8%AF%D9%85_updates.jpg--فائل فوٹو

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گندم کی قیمت میں 7 سو روپے فی من اضافہ ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت 4400 روپے فی من سے بھی تجاوز کرگئی، راولپنڈی میں گندم فی من 48 سو روپے ہوگئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1500 روپے سے بڑھ کر 1750 ہوگئی، لاہور میں گندم فی من 4450 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-25/1540879_083858_updates.jpg
بلوچستان: 10روز میں آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ

بلوچستان میں آٹے کا بحران ہے اور 10روز کے دوران آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ اور گجرات میں گندم کی قیمت فی من 4500 روپے جبکہ ملتان میں 4450 روپے فی من فروخت ہو رہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بہاولپور اور ڈی جی خان میں گندم کی قیمت فی من 4400 روپے ہے۔ لاہور کے متعدد علاقوں میں 10 کلو اور 20 کلو والا آٹے کا تھیلا نایاب ہوگیا ہے۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ گندم کی قلت کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب محکمہ خوراک پنجاب نے کہا کہ آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے، بازار میں وافر مقدار میں موجود ہے۔ 10 اور 20 کلو آٹے کا تھیلا دکانوں پر وافرمقدار میں دستیاب ہے۔

محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق 7 سو سے زائد ملیں سرکاری گندم والا سستا آٹا فراہم کر رہی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: پنجاب میں گندم کی قیمت میں 7 سو روپے فی من اضافہ