سہیل آفریدی کے ساتھ سندھ میں 2 دن رعایت کی گئی، سلمان اکرم راجا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547058_4216259_pt_updates.jpgفائل فوٹوتحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کے ساتھ سندھ میں 2 دن رعایت کی گئی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عوام نے سہیل آفریدی کے ساتھ محبت کا اظہار کیا، عوام اپنا مقدمہ خود لڑیں گے، آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے، عدالتوں سے اب توقع نہیں لیکن پھر بھی کوشش جاری رکھیں گے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ تمام راستے بند کردیے گئے ہیں، مجبوراً عوام کے سامنے مقدمہ رکھ رہے ہیں، ہوش مندی سے کام لینا چاہیے، حقیقی نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547053_125136_updates.jpg
گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن، پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد
چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ ظلم اور بربریت سے معیشت آگے نہیں جائے گی، ملک کو صحیح سمت میں نہیں لے جایا جارہا، گزشتہ برسوں میں بہت سی فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امن کا دارومدار حکومت پر ہے کہ وہ کیا اگلا قدم اٹھاتی ہے، اب جلد محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر ہوں گے، ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں اور اسی کے مطابق کام کرتے ہیں۔
Pages:
[1]