وزیر اعظم نے اسلام آباد میں آسان خدمت سینٹر کا افتتاح کردیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547070_2242381_08_updates.jpgاسکرین گریبوزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں آسان خدمت سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعظم نے آذربائیجان کے اشتراک سے قائم پاکستان آسان خدمت سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا۔
نادرا، پولیس، سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر آفس ایف بی آر، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور سوئی ناردرن سمیت ساٹھ سے زائد عوامی خدمات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہو گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547070_5783045_08-01_updates.jpgاسکرین گریب
تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آسان خدمت مرکز سے عوام کو بے پناہ آسانیاں میسر آئیں گی، پاکستان آسان خدمت مرکز کے لیے ماسٹر ٹرینرز نے آذربائیجان سے تربیت حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماسٹر ٹرینرز خدمات فراہمی میں عوام کو بھرپور سہولت فراہم کریں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آسان خدمت مرکز قائم کریں گے۔
Pages:
[1]