بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بورڈ ڈائریکٹر نظم الاسلام کو عہدے سے ہٹا دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547100_1069774_bcb_updates.jpgفوٹو: بنگلادیشی میڈیابنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بورڈ ڈائریکٹر نظم الاسلام کو عہدے سے ہٹا دیا، نظم الاسلام بورڈ کی فائنانس کمیٹی کے چیئرمین تھے۔
کھلاڑیوں نے نظم الاسلام کے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ حالیہ معاملات کا جائزہ لینے کے بعد کھیل کے بہترین مفاد میں بی سی بی کے صدر نے نظم الاسلام کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547062_022527_updates.jpg
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی قابلِ اعتراض بیانات پر ڈسپلنری کارروائی کا آغاز
بی سی بی کے مطابق معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ڈسپلنری کارروائی کا تمام عمل مکمل کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بی سی بی کا کہنا ہے کہ نظم الاسلام کو ہٹانے کا فیصلہ بی سی بی کے آئین کے مطابق کیا گیا ہے، اب بی سی بی کے صدر فائنانس کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ بی سی بی پرامید ہے کہ بنگلادیش کرکٹ کی بہتری کیلئے پروفیشنلزم اور جذبے کے ساتھ کھیل جاری رکھیں گے اور کھلاڑی بنگلادیش پریمئیر لیگ میں حصہ لے کر اس کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کے کرکٹرز نے بورڈ ڈائریکٹر نظم الاسلام کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، کرکٹرز کا کہنا تھا کہ استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں وہ کرکٹ سرگرمیوں کا بائیکاٹ کریں گے۔
Pages:
[1]