Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 881|Reply: 0

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بورڈ ڈائریکٹر نظم الاسلام کو عہدے سے ہٹا دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193883
Post time 2026-1-15 22:10:14 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: بنگلادیشی میڈیا  

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بورڈ ڈائریکٹر نظم الاسلام کو عہدے سے ہٹا دیا، نظم الاسلام بورڈ کی فائنانس کمیٹی کے چیئرمین تھے۔

کھلاڑیوں نے نظم الاسلام کے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ حالیہ معاملات کا جائزہ لینے کے بعد کھیل کے بہترین مفاد میں بی سی بی کے صدر نے نظم الاسلام کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔   
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی قابلِ اعتراض بیانات پر ڈسپلنری کارروائی کا آغاز

بی سی بی کے مطابق معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ڈسپلنری کارروائی کا تمام عمل مکمل کیا جائے گا۔   

بی سی بی کا کہنا ہے کہ نظم الاسلام کو ہٹانے کا فیصلہ بی سی بی کے آئین کے مطابق کیا گیا ہے، اب بی سی بی کے صدر فائنانس کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بی سی بی پرامید ہے کہ بنگلادیش کرکٹ کی بہتری کیلئے پروفیشنلزم اور جذبے کے ساتھ کھیل جاری رکھیں گے اور کھلاڑی بنگلادیش پریمئیر لیگ میں حصہ لے کر اس کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے کرکٹرز نے بورڈ ڈائریکٹر نظم الاسلام کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، کرکٹرز کا کہنا تھا کہ استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں وہ کرکٹ سرگرمیوں کا بائیکاٹ کریں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:08 GMT+5 , Processed in 0.046813 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list