slotcosino Publish time 2026-1-15 22:49:02

بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ، سابق مس کولکتہ جیاشری کبیر انتقال کر گئیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547102_6719956_jiya_updates.jpgفوٹو: بنگلادیشی میڈیا

بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ، سابق مس کلکتہ جیاشری کبیر انتقال کر گئیں۔

بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیاشری کبیر 12 جنوری کو 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ برطانیہ کے شہر رومفورڈ، ایسیکس میں واقع ایک نرسنگ ہوم میں زیرِ علاج تھیں، جہاں ان کا انتقال ہوا۔ ان کی وفات کی خبر تقریباً دو دن بعد منظرِ عام پر آئی۔

22 جون 1952 کو پیدا ہونے والی جیاشری کبیر نے 1968 میں مس کولکتہ کا اعزاز حاصل کر کے شہرت حاصل کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542069_084837_updates.jpg
بھارتی اداکارہ نے والدین کی جانب سے شادی پر دباؤ ڈالنے پر خودکشی کرلی

اداکارہ نے تحریری نوٹ والدین کے نام لکھا تھا، جس میں کہا گیا کہ وہ شادی کے لیے دباؤ کا شکار تھی اور ذہنی طور پر اس کے لیے تیار نہیں تھی، جبکہ دیگر مسائل کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار بھی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کولکتہ میں 40 سے زائد بنگالی فلموں میں اداکاری کی، جن میں جیاشری کبیر اپنی سنجیدہ اور نپی تلی اداکاری کے باعث جانی جاتی تھیں۔ وہ کمرشل اور آرٹ فلموں دونوں میں یکساں مہارت سے کام کرتی رہیں، اگرچہ انہیں عوامی مقبولیت کے بجائے ناقدین کی تحسین زیادہ ملی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-28/1541727_064026_updates.jpg
خود پر قابو رکھو تمھاری بیٹی کی عمر کی ہوں، فنکارہ نے بدسلوکی کرنیوالے شخص کو جھاڑ دیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرنجل اپنی پرفارمنس درمیان میں روک کر اسٹیج کے قریب کھڑے چند افراد کو مخاطب کرتی ہیں جو مبینہ طور پر بدسلوکی کر رہے تھے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بعد ازاں جیاشری کبیر بنگلادیش منتقل ہو گئیں، جہاں ان کا قریبی ذاتی اور پیشہ ورانہ تعلق معروف فلم ساز عالمگیر کبیر سے قائم ہوا، جو ملک کے اہم ترین ہدایتکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ان کی عالمگیر کبیر سے شادی اور بعد میں طلاق ہوگئی۔

جیاشری کبیر بنگلادیش چھوڑنے کے بعد کچھ عرصہ کولکتہ میں رہیں اور پھر اپنے بیٹے کے ساتھ لندن منتقل ہو گئیں، جہاں انہوں نے بڑی حد تک عوامی زندگی سے کنارہ کشی اختیار کیے رکھی۔
Pages: [1]
View full version: بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ، سابق مس کولکتہ جیاشری کبیر انتقال کر گئیں