اسرائیل کی جانب سے اساتذہ کے پرمٹ منسوخ کرنے کیخلاف بیت المقدس میں مسیحی اسکولوں نے ہڑتال کردی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547105_6857161_isrl_updates.jpgفوٹو: اسرائیلی میڈیااسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں آباد مسیحی اساتذہ کے پرمٹ محدود اور منسوخ کرنے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں مسیحی اسکولز نے ہڑتال کردی۔
اسرائیلی اقدام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں نجی اسکولوں نے کلاسز معطل کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں طلبہ کی تعلیم متاثر ہونا شروع ہوگئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539377_074825_updates.jpg
اسرائیل سے منسلک کمپنی کا شہریوں کو خفیہ طور پر غزہ سے نکالنے کا انکشاف
اسرائیل سے منسلک کمپنی کا شہریوں کو خفیہ طور پر غزہ سے نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یہ ہڑتال جنرل سیکریٹریٹ آف کرسچن ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ان یروشلم کی جانب سےکی گئی، جس میں بعد ازاں مقبوضہ بیت المقدس کے تمام نجی اسکول شامل ہو گئے۔
اس اقدام سے تقریباً 20 ہزار طلبہ متاثر ہوئے ہیں، جن میں 15 مسیحی اسکولوں کے 8,500 طلبہ بھی شامل ہیں۔
جنرل سیکریٹریٹ نے بتایا کہ اسرائیلی فیصلے کے باعث 171 اساتذہ اور عملے کے ارکان براہِ راست متاثر ہوئے ہیں، یہ تعداد شہر کے تمام نجی اسکولوں میں کام کرنے والے تقریباً 300 اساتذہ میں سے نصف سے زیادہ بنتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-14/1528493_081808_updates.jpg
غزہ: امتحانی نتائج کا اعلان، کئی کامیاب طلبہ شہید ہوچکے
اکتوبر کے آخر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد اسرائیلی فضائی حملے میں دوحہ اپنے خاندان کے 18 افراد کے ساتھ شہید ہوگئیں۔ دوحہ کو عزم و ہمت کی مثال سمجھا جاتا تھا، مگر ان کا خواب جنگ کی نذر ہوگیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسرائیل نے فلسطینی ڈگری رکھنے والے مقامی اساتذہ کی بھرتی پر بھی پابندی لگا رکھی ہے، قابض ریاست نےمقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی اسکولوں کو ان اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے سے بھی روکا جنہوں نے فلسطینی جامعات سے ڈگریاں حاصل کی ہیں، چاہے وہ خود مغربی کنارے کے رہائشی ہی کیوں نہ ہوں، جبکہ گزشتہ برس سے مغربی کنارے سے نئے اساتذہ کی بھرتی پر بھی پابندی عائد ہے۔
اسرائیل نے غزہ جنگ کے بعد فلسطینی مہاجرین کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے انروا (UNRWA) کے زیرِ انتظام بیت المقدس کے 6 اسکول بھی بند کر دیے ہیں۔
Pages:
[1]