طالبان قیادت میں اندرونی تصادم: ’کابل بمقابلہ قندھار‘ طاقت کی جنگ سامنے آگئی
افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت میں سخت اندرونی اختلافات منظر عام پر آئے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت اب عملی طور پر دو دھڑوں میں تقسیم ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی ایک حالیہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق طالبان کے سربراہ ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ کی ایک لیک ہونے والی آڈیو کلپ میں انہیں متنبہ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اندرونی تقسیم کے نتیجے میں اسلامی امارت کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
بی بی سی کے مطابق طالبان قیادت دو واضح دھڑوں میں منقسم ہے۔ قندھار میں موجود گروہ کی قیادت ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ کے ہاتھ میں ہے جو ایک سخت گیر اسلامی امارت کے قائل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534238_110822_updates.jpg
افغان طالبان نے 13 سالہ لڑکے سے قاتل کو سرعام سزائے موت دلوا دی
طالبان کے 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے گیارہ افراد کو سرعام سزائے موت دی جا چکی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا تصور ایک ایسے نظام کا ہے جو جدید دنیا سے کٹا ہوا ہو، جہاں مذہبی شخصیات کے ذریعے معاشرے پر مکمل کنٹرول قائم رکھا جائے۔ اس دھڑے میں خواتین کی تعلیم اور ملازمت کی سخت مخالفت کی جاتی ہے اور جدید ٹیکنالوجی خصوصاً انٹرنیٹ کو اسلامی اقدار کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ اخوندزادہ نے قندھار کو طاقت کا مرکز بنا کر سکیورٹی فورسز اور اسلحے کی تقسیم جیسے اہم فیصلے بھی کابل سے اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520386_070838_updates.jpg
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا گیا
برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائر بندی میں 48 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق پاگیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
قندھار کا دھڑا ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ کا حامی اور کابل میں طالبان کا دوسرا دھڑا ان کا مخالف ہے۔
رپورٹ کے مطابق طالبان میں ’’قندھار بمقابلہ کابل ‘‘ کی طاقت کی جنگ بے نقاب ہوگئی ہے، کابل دھڑا تعلیم اور عالمی روابط کا حامی جبکہ قندھار دھڑا سخت گیر مؤقف پر قائم ہے۔
اس کے برعکس کابل میں موجود دھڑا نسبتاً عملیت پسند سمجھا جاتا ہے جس میں وزیر داخلہ سراج الدین حقانی، وزیر دفاع ملا یعقوب اور نائب وزیراعظم عبدالغنی برادر جیسے طاقتور رہنما شامل ہیں۔
یہ گروہ افغانستان کےلیے خلیجی ریاستوں جیسا ماڈل چاہتا ہے جو اسلامی شناخت کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر فعال ہو اور عالمی برادری سے تعلقات رکھتا ہو۔
ان رہنماؤں کا ماننا ہے کہ تجارت، سفارت کاری اور ریاستی نظم و نسق کے بغیر ملک چلانا ممکن نہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ گروہ جدید ٹیکنالوجی اور محدود دائرے میں لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت بھی کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طالبان کے اندرونی اختلافات امارت اسلامی کے خاتمے کا سبب بن سکتے ہیں۔
Pages:
[1]