عوام پیٹرولیم مصنوعات پر ملنے والے ریلیف سے محروم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547149_6238943_petroleum-division_updates.jpgوفاقی حکومت نے لیوی میں اضافہ کر کے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر ملنے والے ریلیف سے محروم کردیا۔
حکومت نے پیٹرول پر ملنے والے 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر کے ریلیف سے محروم کیا جبکہ ڈیزل پر بھی لیوی 80 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547138_103352_updates.jpg
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وفاق کی جانب سے لیوی میں اضافہ کر کے قیمتیں کم کرنے کی بجائے برقرار رکھی گئی ہیں۔
جیو نیوز کو دستیاب پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 4 روپے 65 پیسے بڑھائی گئی جو 79 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 84 روپے 27 پیسے کر دی گئی ہے۔
ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں 80 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جو 75 روپے41 پیسے سے بڑھا کر 76روپے 21 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔
واضح رہے کہ 16 جنوری سے پیٹرولیم میں اضافہ کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی بجائے برقرار رکھی گئی ہیں۔
Pages:
[1]