وفاقی حکومت نے لیوی میں اضافہ کر کے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر ملنے والے ریلیف سے محروم کردیا۔
حکومت نے پیٹرول پر ملنے والے 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر کے ریلیف سے محروم کیا جبکہ ڈیزل پر بھی لیوی 80 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی۔
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
وفاق کی جانب سے لیوی میں اضافہ کر کے قیمتیں کم کرنے کی بجائے برقرار رکھی گئی ہیں۔
جیو نیوز کو دستیاب پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 4 روپے 65 پیسے بڑھائی گئی جو 79 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 84 روپے 27 پیسے کر دی گئی ہے۔
ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں 80 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جو 75 روپے41 پیسے سے بڑھا کر 76روپے 21 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔
واضح رہے کہ 16 جنوری سے پیٹرولیم میں اضافہ کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی بجائے برقرار رکھی گئی ہیں۔