slotcosino Publish time 2026-1-16 07:55:36

امریکا: امیگریشن افسر کی فائرنگ سے ایک اور تارکِ وطن زخمی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547162_5453900_minneapolis-firing-ICE_updates.jpg

امریکی شہر منی ایپولس میں امیگریشن افسر کی فائرنگ سے ایک اور تارکِ وطن زخمی ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا واقعہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ اہل کار نے وینزویلا کے شہری کو ٹانگ میں اس وقت گولی ماری جب وہٹریفک چیک کے دوران فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-11/1545652_063215_updates.jpg
امیگریشن افسر کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت، امریکا بھر میں احتجاج کی لہر

منیاپولس امیگریشن افسر کی فائرنگ سے خاتون کی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واقعے کے بعد لوگوں کا احتجاج اور اہل کاروں سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

قبل ازیں امیگریشن افسر کی فائرنگ سے ایک37 سالہ خاتون رینی گوڈ کی ہلاکت کے بعد امریکا بھر میں احتجاج شروع ہوگئے تھے۔
Pages: [1]
View full version: امریکا: امیگریشن افسر کی فائرنگ سے ایک اور تارکِ وطن زخمی