امریکی شہر منی ایپولس میں امیگریشن افسر کی فائرنگ سے ایک اور تارکِ وطن زخمی ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا واقعہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ اہل کار نے وینزویلا کے شہری کو ٹانگ میں اس وقت گولی ماری جب وہ ٹریفک چیک کے دوران فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
امیگریشن افسر کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت، امریکا بھر میں احتجاج کی لہر
منیاپولس امیگریشن افسر کی فائرنگ سے خاتون کی...
واقعے کے بعد لوگوں کا احتجاج اور اہل کاروں سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
قبل ازیں امیگریشن افسر کی فائرنگ سے ایک 37 سالہ خاتون رینی گوڈ کی ہلاکت کے بعد امریکا بھر میں احتجاج شروع ہوگئے تھے۔