slotcosino Publish time 2026-1-16 08:34:14

نیتن یاہو نے ایران پر ممکنہ حملہ مؤخر کرنے کا کہا، میڈیا رپورٹ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547178_2972965_trump_updates.jpg

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو نے ایران پر ممکنہ حملہ مؤخر کرنے کا کہا۔

امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں نیتن یاہو نے ٹرمپ سے ایران پر ممکنہ حملہ مؤخر کرنے کا کہا تھا۔

علاوہ ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1546871_040644_updates.jpg
ایران اور اسرائیل نے حملے میں پہل نہ کرنے کا یقین دلادیا، امریکی اخبار

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل نے حملے میں پہل نہ کرنے کا یقین دلادیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سعودی وزیر خارجہ کا عمانی اور قطری ہم منصب سے بھی رابطہ ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور قطر سمیت عرب ممالک نے بھی کشیدگی سے گریز پرزور دیا۔

مزید برآں سوئس وزارت خارجہ کے عہدیدار نے ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ سوئٹزر لینڈ نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی۔
Pages: [1]
View full version: نیتن یاہو نے ایران پر ممکنہ حملہ مؤخر کرنے کا کہا، میڈیا رپورٹ