slotcosino Publish time 2026-1-16 10:31:11

ایران اور خطے کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547278_83696_Asim-1-UN_updates.jpgاقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار—فائل فوٹو

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران اور خطے کی صورتحال پر تشویش ہے اور ہم ایران اور خطے کی صورت حال کا قریبی جائزہ لے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مستحکم ایران پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا چارٹر طاقت کےاستعمال کی مخالفت کرتا ہے اور بیرونی مداخلت یواین چارٹر کے بھی خلاف ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-01/1486358_101217_updates.jpg
پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کا پُرامن حل چاہتا ہے: عاصم افتخار احمد

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کا پُرامن حل چاہتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا ہے کہ تمام تنازعات پر امن طریقے اور عالمی قانون کےمطابق حل ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ایران کی صورتحال جلد نارمل ہوگی، بیرونی دباؤ، اندرونی ہنگامہ آرائی ختم ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ایران پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے اور مسائل کے حل کے لیے پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
Pages: [1]
View full version: ایران اور خطے کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان