امریکی بیانات کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف ہیں، روس
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547323_5374593_Russia-s-Permanent-Representative-to-the-United-Nations,-Vassily-Nebenzia_updates.jpgروسی مندوب نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بیانات کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف اور اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل وسیلے نبنزیا نے کہا ہے کہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے بجائے اجلاس عالمی امن کیلیے بلایا جاناچاہیے تھا۔
روسی مندوب کا کہنا تھاکہ شہریوں اور املاک کا تحفظ ایرانی حکومت کی ترجیح ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547175_025700_updates.jpg
صدر ٹرمپ باتوں نہیں ایکشن والے شخص ہیں، امریکی مندوب
امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ ایران میں قتل عام رکنا چاہیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
روسی نمائندے نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے ایرانی عوام کو کہا گیا کہ وہ اداروں پر قبضہ کرلیں اس کے علاوہ بیرونی قوتیں ایران میں موجودہ حالات کو بڑھاوا دے رہی ہیں۔
وسیلے نبنزیا نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ بیانات کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف ہیں اور ایرانی سپریم لیڈر اورحکومت کی حمایت میں وسیع پیمانے پر لوگ نکلے ہیں۔
روسی مندوب نے مزید کہا ہے کہ امریکی کارروائی سے خطہ مزید بحران کا شکار ہوجائے گا۔
اپنے خطاب میں روسی مندوب کی جانب سے فریقین کو مسائل کے پرامن حل میں تعاون کی پیشکش بھی کی گئی۔
Pages:
[1]