روسی مندوب نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بیانات کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف اور اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل وسیلے نبنزیا نے کہا ہے کہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے بجائے اجلاس عالمی امن کیلیے بلایا جاناچاہیے تھا۔
روسی مندوب کا کہنا تھا کہ شہریوں اور املاک کا تحفظ ایرانی حکومت کی ترجیح ہے۔
صدر ٹرمپ باتوں نہیں ایکشن والے شخص ہیں، امریکی مندوب
امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ ایران میں قتل عام رکنا چاہیے۔
روسی نمائندے نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے ایرانی عوام کو کہا گیا کہ وہ اداروں پر قبضہ کرلیں اس کے علاوہ بیرونی قوتیں ایران میں موجودہ حالات کو بڑھاوا دے رہی ہیں۔
وسیلے نبنزیا نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ بیانات کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف ہیں اور ایرانی سپریم لیڈر اورحکومت کی حمایت میں وسیع پیمانے پر لوگ نکلے ہیں۔
روسی مندوب نے مزید کہا ہے کہ امریکی کارروائی سے خطہ مزید بحران کا شکار ہوجائے گا۔
اپنے خطاب میں روسی مندوب کی جانب سے فریقین کو مسائل کے پرامن حل میں تعاون کی پیشکش بھی کی گئی۔