امریکا کی ایران کو دھمکیاں، مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں: چین
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547325_9705845_china_updates.jpgفائل فوٹواقوام متحدہ میں چینی مندوب نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر طاقت کے استعمال کی کوشش فوری ترک کرے۔
چینی مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کو مسلسل طاقت کے استعمال کی دھمکیاں دے رہا ہے جس سے مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے، چین چاہتا ہے کہ مسائل کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے مطابق ہو۔
چینی مندوب نے کہا کہ ایران خود مختار ملک ہے اور ایرانی عوام کو اپنے فیصلے کرنے میں آزادی ہونی چاہیے، ایران کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو مدد کرنی چاہیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547323_074801_updates.jpg
امریکی بیانات کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف ہیں، روس
روسی مندوب نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بیانات کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف اور اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ ایران اور خطے کی صورتحال پر تشویش ہے اور طاقت کا استعمال صورتحال مزید سنگین کردے گا، سفارتکاری اپنائی جائے۔
علاوہ ازیں روسی مندوب نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بیانات کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف اور اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں۔
Pages:
[1]