slotcosino Publish time 2026-1-16 18:58:14

پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا وقت تبدیل کرنے کا فیصلہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547389_5641437_aus_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کا وقت تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق میچز کے اوقات میں تبدیلی کرنے کے فیصلے کا جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ موسمی شدت کی وجہ سے میچز کے اوقات تبدیل کیے جارہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546741_113941_updates.jpg
پاک آسٹریلیا 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کا شیڈول سامنے آگیا

تینوں میچز میں ٹاس شام 5:30 بجے ہوگا اور میچز کا آغاز شام 6 بجے ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز سہہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے، ان میچز کا ٹاس سہہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا۔

اس سے قبل پہلے شیڈول کے مطابق میچز کا آغاز چھ بجے اور ٹاس ساڑھے پانچ بجے ہونا تھا۔
Pages: [1]
View full version: پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا وقت تبدیل کرنے کا فیصلہ